ملتان (نمائندہ نوائے وقت) انسٹی ٹیوٹ آف کیمیکل سائنسز بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان میں دی رائل سوسائٹی آف کیمسٹری (پاکستان لوکل سوسائٹی) اور شعبہ اورک کے تعاون سے ایک روزہ بین الاقوامی کانفرنس آن کا انعقاد کررہی ہے۔ یہ کانفرنس ۲۲ دسمبر ۲۰۱۷ بروز جمعہ انسٹی ٹیوٹ آف کیمیکل سائنس آڈیٹوریم میں منعقد ہوگی۔ کانفرنس کے پیٹرن ان چیف وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طاہر امین جبکہ پیٹرن ڈین فیکلٹی آف سائنس پروفیسر ڈاکٹر طارق محمود انصاری ہیں۔ کانفرنس کی چیف آرگنائزر ڈاکٹر فرزانہ محمود ہیں اس کانفرنس کا مقصد آج کے دور کے مسائل کا کیمیکل سائنسز کی مدد سے حل کرنے کے طریقوں پر غور کرنا ہے۔