لاہور (خصوصی نامہ نگار) جماعت اہلحدیث کے امیر حافظ عبدالغفار روپڑی‘پروفیسر عبدالمجید حافظ عبدالوحید شاہد روپڑی نے کہا کہ سکینڈ لیفٹیننٹ عبدالمعید اور سپاہی بشارت نے جواں عمری میں مادر وطن کیلئے شہادت کا عظیم رتبہ پایا ہے، قوم کو 22 کروڑ عوام کو شہید عبدالمعید اور شہید بشارت جیسے بہادر سپوتوںکی جرات پر ناز ہے۔