لاہور (خصوصی نامہ نگار) تحریک پاکستان کے عظیم رہنماء شیخ الاسلام علامہ شبیر احمد عثمانی کے یوم وفات پر تقاریب سے خطاب میں مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی، حافظ اسعد عبید، مولانا مجیب الرحمن انقلابی، مولانا سید فہیم الحسن تھانوی نے کہا کہ علامہ شبیر احمد عثمانی نے دیگر علماء کے ساتھ مل کر تحریک پاکستان میں بھرپور حصہ لیتے ہوئے قیام پاکستان میں بنیادی کردار ادا کرنے کے ساتھ ساتھ سرحد اور سلہٹ کے علاقوں کے ریفرنڈم کے ذریعہ پاکستان کا حصہ بنانے میں بھی کردار ہے۔ سعید احمد عنائیت اللہ، مولانا ڈاکٹر احمد علی سراج، عمر عبدالحفیظ مکی، مولانا محمد الیاس چنیوٹی ، مولانا قاری محمد رفیق وجھوی نے کہا کہ علامہ شبیر احمد عثمانی نے قرار داد مقاصد کے ذریعہ پاکستان کو اسلامی دستور دیا۔
مولانا شبیر احمد عثمانیؒ نے قیام پاکستان کیلئے بے مثال خدمات سرانجام دیں: مولانا فضل الرحیم
Dec 14, 2017