تین پرفارموں کی بنیاد پر ماسٹرز پروگرام میں داخلہ فارم جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان

Dec 14, 2017

کراچی (نیوز رپورٹر) جامعہ کراچی کے ڈائریکٹر ایڈمیشن کے اعلامیے کے مطابق جامعہ کراچی کے وہ طلبہ جو مارننگ پروگرام کے سیٹ نمبر B-15 یاH-15 کے حامل ہیں اور ایوننگ پروگرام کے سیٹ نمبرEP-16 کے حامل ہیں اور چوتھے سیمسٹر کے امتحانات دے رہے ہیں۔وہ ماسٹرز پروگرام میں میرٹ کی بنیاد پرہونے والے داخلوں کے لئے تین پرفارموں کی بنیاد پر ماسٹرز پروگرام 2018 ءمیں عارضی داخلوں کے لئے اہل ہوں گے۔خواہشمند طلبہ17 دسمبر2017 ءتک داخلہ فارم آن لائن جمع کرسکتے ہیں۔

مزیدخبریں