تھانہ بستی ملوک کی حدوود میں تمام نجی بنکوں ، ڈاکخانوںمیں سیکورٹی کی ابتر صورت حال ، حکام نوٹس لیں: اہل علاقہ

بستی ملوک (نامہ نگار) تھانہ بستی ملوک کی حدوود میں واقع زیادہ تر بنکوں میں سیکورٹی کے حوالے سے خراب صورت حال پر شہریوں میں تشویش پائی جانے لگی۔ بستی ملوک اور اس کے گرد و نواح میں یو بی ایل، زرعی ترقیاتی بنک، ایچ بی ایل، ایم سی بی، الحبیب و دیگرکسی بھی بنک کے باہر مسلح سیکورٹی گارڈ موجود نہیں جس کی وجہ سے کوئی بھی مشتبہ شخص بنک میں باآسانی داخل ہو سکتا ہے۔ بنکوں کے اندار موجود سیکورٹی گارڈز بھی اکثر اوقات بنک عملے کے ساتھ بنک کے دیگر کاموں میں مدد کرتے نظر آتے ہیں اگر کسی بنک کے باہر کوئی گارڈ کھڑا نظرآتا بھی ہے تو وہ بھی فارمیلٹی پوری کی جاتی ہے اس کے پاس کسی قسم کا ہتھیار موجود نہیں ہوتا۔ اہلیان بستی ملوک نے حکام بالا سے بنکوں کی سیکورٹی کے حوالے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...