شہبازشریف نے استنبول میں ترک صدر رجب طیب اردگان اور فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات کی

Dec 14, 2017

ستنبول+ لاہور (نیوز ایجنسیاں+ نوائے وقت رپورٹ) شہبازشریف نے استنبول میں ترک صدر رجب طیب اردگان اور فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ گذشتہ رات استنبول پہنچے تھے۔ ترک صدر سے ملاقات کے دوران شہبازشریف نے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کے امریکی فیصلے کی پُرزور مذمت کی۔ انکا کہنا تھا کہ یہ وقت امت مسلمہ کے اتحاد اور اتفاق کا ہے۔ امریکی فیصلہ امت مسلمہ کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے۔ شہبازشریف کا یہ بھی کہنا تھا کہ اُمت مسلمہ امریکی فیصلے کے خلاف متفقہ لائحہ عمل اختیار کریگی۔ اس سے قبل شہباز شریف نے میئر استنبول میلوت یوسال سے بھی ملاقات کی جس میں حکومت پنجاب اور استنبول کے درمیان تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلی محمد شہبازشریف نے کہاکہ ےہ وقت امت مسلمہ کے اتحاد اور اتفاق کا ہے۔ مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کا امریکی اعلان خطے میں قیام امن کیلئے خطرہ بن گیا ہے اور تمام مسلمان ممالک اس فیصلے کو مسترد کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ دنےا بھر مےں اس فےصلے کی ناصر ف سخت مذمت کی جارہی ہے بلکہ اسے یکسر مسترد کر دےا گےا ہے۔ امریکہ کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے پر پاکستانی عوام سمیت دنیا بھر میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے اور اربوں مسلمانوں کے مذہبی احساسات و جذبات بری طرح مجروح ہوئے ہیں اور امریکہ کے اس اقدام سے قیام امن کی کوششوں کو شدید دھچکا لگا ہے اور امریکہ کی ناقابل یقین اور غیر ذمہ دارانہ پالیسیوں نے تنازعہ کا حل تلاش کرنے کی کوششوں کو نقصان پہنچایا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان لازوال تاریخی تعلقات موجود ہیں ۔ پاکستان اور ترکی کے عوام ےکجان دوقالب ہےں اور دونوں ممالک کے عوام کے دل اےک ساتھ دھڑکتے ہےں۔ پاکستان اور ترکی کے عوام کے مابےن باہمی احترام کا مضبوط رشتہ موجود ہے۔ وزیراعلی نے مقبوضہ بیت المقدس کے حوالے سے مضبوط اور موثر موقف اپنانے پر ترک قیادت کی تعریف کی اورکہاکہ ایسا موقف اپنا کر ترک قیادت نے امت مسلمہ کی بھرپور ترجمانی کی ہے۔ مےئر استنبول نے وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف سے بات چےت کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب حکومت کےساتھ مختلف شعبوں مےں تعاون کو مزےد بڑھائےں گے اور شہری سہولتوں کی بہتری کےلئے بھی تعاون کو جاری رکھےں گے۔ انہوں نے کہا کہ آپ نے صوبے کی ترقی کےلئے مثالی کام کےا ہے اور ہم آپ کی محنت اور عزم کے قائل ہےں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ شہباز شریف کے فلاح عامہ کے کام ایک رول ماڈل بن چکے ہیں اور جس تیز رفتاری سے آپ نے منصوبوں کو مقررہ مدت سے بھی قبل مکمل کیا ہے وہ ایک مثال بن چکا ہے۔
شہبازشریف

مزیدخبریں