واشنگٹن(این این آئی)امریکہ میں حکام نے کہاہے کہ نیویارک میں بس ٹرمینل پر بم حملہ کرنے والے عقائد اللہ پر فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق 27 برس کا بنگلہ دیشی تارکِ وطن عقائداللہ کو نیویارک کے مرکزی علاقے مین ہیٹن میں ایک بس ٹرمینل پر خودکش حملے کی کوشش میں شدید زخمی ہو گیا تھا۔ نیو یارک کے پولیس ڈیپارٹمنٹ کی ٹوئٹ کے مطابق عقائد پر مجرمانہ طور پر ہتھیار رکھنے، دہشت گردی کے عمل کی حمایت اور دہشتگردی کا خطرہ پیدا کرنے کے الزام میں فرد جرم عائد کی گئی ہے۔اس شخص کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ اس نے پیر کو حملے سے قبل فیس بک پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ایک تنبیہہ چھوڑی تھی۔فیس بک پوسٹ میں لکھا تھاکہ ٹرمپ تم اپنی قوم کو محفوظ رکھنے میں ناکام رہے ہو۔عقائد اللہ نے تفتیش کاروں کو بتایا کہ انہوں نے یہ یہ حملہ دولتِ اسلامیہ کے لیے کیا ہے۔
فرد جرم
امریکہ میں حکام نے کہاہے کہ نیویارک میں بس ٹرمینل پر بم حملہ کرنے والے عقائد اللہ پر فرد جرم عائد کر دی
Dec 14, 2017