لاہور(کلچرل رپورٹر) فیملی تھیٹر کی بحالی کیلئے الحمراآرٹس کونسل نے کوششیں شروع کردیں۔ لاہورآرٹس کونسل کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کیپٹن (ر) عطا محمد خان نے الحمرا کی گورننگ باڈی سے مشاورت کے بعد سفارشات تیار کر کے اعلیٰ حکام کو بھجوا دی ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ فیملی تھیٹر کی بحالی کیلئے الحمر اانتظامیہ ڈرامے خود پروڈیوس کرے گی۔