کراچی(کامرس رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 294.54 پوائنٹس کے اضافے سے 38819.65 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 63 ارب 19 کروڑ 64 لاکھ 68 ہزار 987 روپے کا اضافہ ہوگیا تاہم تجارتی حجم میں 3 ارب 30 کروڑ 98 لاکھ 55 ہزار 398 روپے کی کمی رونماء ہوئی۔ اسی طرح خرید و فروخت میں بھی 7 کروڑ 77 لاکھ 81 ہزار 70 حصص کی مندی ریکارڈ کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کو پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 294.54 پوائنٹس کے اضافے سے 38819.65 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 129.32 پوائنٹس کی تیزی سے 19402.70 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مزیدبرآں مارکیٹ میں اتار چڑھائو کے بعد کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 221.57 پوائنٹس کا اضافہ ہوگیا جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 585.06 پوائنٹس کی تیزی رہی۔ اسی طرح بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 78.96 پوائنٹس کے اضافے سے 14202 پوائنٹس پر بند ہوا تاہم آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 108.58 پوائنٹس کی کمی سے 19693.02 پوائنٹس پر بند ہوا۔ حصص کی خرید و فروخت میں تیزی کی وجہ سے پی ایس ایکس - کے ایم آئی انڈیکس 167.81 پوائنٹس کے اضافے سے 20006.62 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 358 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 257 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 80 کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں مندی اور 21 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ مجموعی طور پر 11 کروڑ 77 لاکھ 9 ہزار 810 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 5 ارب 37 کروڑ 38 لاکھ 32 ہزار 597 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 82 کھرب 41 ارب 8 کروڑ 43 لاکھ 11 ہزار 319 روپے سے بڑھ کر 83 کھرب 4 ارب 28 کروڑ 7 لاکھ 80 ہزار 306 روپے ہو گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 117 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 8 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی اور 2 کمپنیوں کے حصص کی قیمت میں استحکام رہا جبکہ 3 کروڑ 67 لاکھ 28 ہزار حصص کا کاروبار ہوا۔