لندن کے بعد یارک شہر نے بھی اوبر کے لائسنس کی تجدید سے انکارکردیا

برطانیہ کے ایک اور شہر نے ٹیکسی سروس اوبر کو لائسنس جاری کرنے سے انکار کرکے کمپنی کی مشکل اور بڑھادی ہے۔ اس بار یارک شہر نے انکار کیا ہے جبکہ اس سے پہلے لندن شہرنے بھی اسے لائسنس دینے سے انکار کردیاتھا۔شہر کی کونسل نے لائسنس سے انکار کی وجوہات میں ٹیکسی سروس کے خلاف شکایات اور سروس کی جانب سے عالمی سطح کی ڈیٹاکے تحفظ میں خلاف ورزی بتائی ہے۔عالمی سطح پر پھیلی ٹیکسی سروس کو یارک شہر میں دو بار لائسنس کااجرا کیاگیاتھا تاہم یہ لائسنس 24دسمبر کو ختم ہورہاہے تاہم اس بار اس کے لائسنس کی تجدید سے انکارکردیاگیاہے۔کمپنی اگر چاہے تو 21دن میں فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرسکتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن