استحکام اور ترقی کیلئے اداروں کی حمایت جاری رکھیں گے : آرمی چیف

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ امن و استحکام اور ترقی کیلئے تمام اداروں کی حمایت جاری رکھیں گے۔ پاکستانی عوام کے بہترین مفاد میں اداروں کی حمایت کی جائے گی۔ جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت کور کمانڈرز اجلاس جی ایچ کیو میں ہوا۔ کانفرنس میں داخلی سکیورٹی کیلئے جاری آپریشنز پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فورم نے افغان جنگ کے خاتمہ کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کی حمایت کا اعادہ کیا۔ کانفرنس میں دہشت گردی کے خاتمے کیلئے مختلف پہلوﺅں، جیوسٹرٹیجک صورتحال پر غور کیا گیا۔ علاقائی سکیورٹی کا خصوصی طور پر جائزہ لیا گیا۔ کانفرنس نے ایل او سی سمیت مشرقی اور مغربی سرحدوں کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ داخلی سکیورٹی سے متعلق جاری آپریشن پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ کانفرنس نے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے علاقائی سوچ کی اہمیت کو اجاگر کیا اور کہا کہ امن و استحکام کیلئے علاقائی تعاون ضروری ہے۔ کانفرنس نے جاری افغان مفاہمی عمل پر تبادلہ خیال اور اس کی کامیابی کیلئے امید کا اظہار کیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...