ایمنسٹی سکیم زیرغور نہیں‘ ملک لوٹنے والوں کو جیل میں ڈالنا چاہیے : اسد عمر

Dec 14, 2018

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ کسی نئی ٹیکس ایمنسٹی اسکیم پر غور نہیں ہو رہا، سعودی عرب پاکستان مےں تارےخ کی سب سے بڑی سرماےہ کاری کرے گا، اس پےکیج کا اعلان جلد کر دےا جائے گا، ےہاں فورم سے خطاب کرتے ہوئے وزےر خزانہ نے کہا کہ اس پےکیج کی منظوری آئندہ ہفتے کابےنہ سے منظوری لی جائے گی اور اس کے بعداعلان کر دےا جائے گا، انھےں سعودی ولی عہد کی جانب سے مسلسل اس حوالے سے جلد ازجلد کارروائی مکمل کرنے کے پےغامات مل رہے ہےں، انہوں نے یہ بھی کہا کہ جب وہ زیادہ پڑھے لکھے لوگوں سے ملتے ہیں تو کہا جاتا ہے کہ عمران خان سے کہیں کہ کرپشن، کرپشن کہنا چھوڑ دیں، میری جب عوام سے ملاقات ہوئی تو وہ پوچھتے ہیں کہ چوروں کو کب پکڑیں گے ؟ ایک سوال کے جواب میں وزیر خزانہ نے کہا کہ کرپشن کے خاتمے کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا، انصاف کا تقاضہ یہ ہے کہ اگر جیب کاٹنے والے کو جیل ہوتی ہے تو ملک کو لوٹنے والے کو بھی ہونی چاہئے، احتساب اےک چےلنج ہے، ےہ دوہری دھار جےسی تلوار ہے، ہم نے عوام سے معاشرے مےں احتساب لانے کا وعدہ کےا ہے، اگر اےک جےب کترا جرم پر جےل جاتا ہے تو وہی شخص بھی جانا چاہئے جو عوام کے پےسے لوٹتا ہے ، ،حکومت عام کی فلاح بہبود اور کرپشن کے خاتمہ کے لئے پر عزم ہے، آئی این پی کے مطابق انہوں نے کہا گیس کمپنیوں کی ایک ماہ کی ادائیگیاں التوا کا شکار معاملہ جلد حل ہو جائیگا ۔

مزیدخبریں