سالانہ سوا 5 لاکھ ٹی بی کے مریضوں کا اضافہ ہو رہا ہے: حکومت

Dec 14, 2018

اسلام آباد (خبر نگار) قومی اسمبلی میں حکومت نے انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ تین سالوں کے دوران پاکستان نے ہر سال اوسطا 55ہزار ٹن خشک دودھ درآمد کیا، جبکہ ملک میں سالانہ خشک دودھ کی موجودہ تخمینا پیداوار تقریبا 67ہزار ٹن ہے۔ ملک میں ہر سال پانچ لاکھ 25ہزار ٹی بی کے نئے مریضوں کا اضافہ ہو رہا ہے اور کسی بھی وقت ملک میں کم از کم 8لاکھ ٹی بی کے مریض موجود ہیں،پاکستان ٹی بی سے 30 شدید متاثرہ ممالک میں سے پانچویں نمبر پر ہے،ڈیڑھ سال کے عرصہ میں 103 جعلی ادویات پکڑیں گئیں،1153 ادویات کے نمونے غیرمعیاری پائے گئے،18 ادویات ساز کمپنیوں کی رجسٹریشن منسوخ اور معطل کی گئی،انسداد منشیات کی عدالتوں میں 4055 کیس دائر کئے گئے، عدالتوں کی جانب سے کمپنیوں کو 64 ملین روپے کا جرمانہ کیا گیا، 2018 میں پولیو کے صرف 8 کیسز ریکارڈ کیئے گئے،ان خیالات کا اظہار جمعرات کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران اپنے تحریری جواب میں وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی اور دیگر وزرا نے کیا۔
حکومت

مزیدخبریں