مذاہب اور تہذیبوں کے درمیان بات چیت کو فروغ دیا جائے : جنرل اسمبلی میں پاکستانی قراردادمنظور

نیویارک (آئی این پی) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے تمام ممالک بین المذاہب ہم آہنگی کے لئے مزید اقدامات کریں۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کو اقوام متحدہ میں پاکستان کی سفیر ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کی حمایت میں قرار داد پیش کی جسے اتفاق رائے منظور کرلیا گیا۔ ملیحہ لودھی نے قرار داد میں مذاہب اور تہذیبوں کے درمیان بات چیت کو فروغ دینے پر زور دیا۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پیش کردہ پاکستانی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ مقصد کے حصول کے لیئے مزید اقدامات کیے جائیں گے۔ پاکستان کی مستقل مندوب کا مزید کہنا تھا کہ تمام ممالک بین المذاہب ہم آہنگی کے لئے مزید اقدامات کریں۔ وا ضح رہے امریکی محکمہ خارجہ نے پاکستان کا نام مذہبی آزادیوں کی غیر تسلی بخش صورت حال رکھنے والے ممالک کی فہرست میں شامل کرلیا تھا۔

پاکستانی قرارداد

ای پیپر دی نیشن