اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ) چین کے6رکنی اعلیٰ سطح کے وفد نے اے این ایف ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا۔ دورہ کا بنےادی مقصد انسدادِ منشیات سے متعلق امورپرغورکرنا اور اس سلسلے میں باہمی تجربات سے استفادہ حاصل کرنا تھا۔ قانونی طریقہ ئِ کار اور باہمی تعاون جیسے امور زیرِ بحث لائے گئے۔ چینی وفد کی قیادت چینی نیشنل نارکوٹکس کنٹرول کمشن کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مِن تیانشی نے کی،جبکہ پاکستان کی جانب سے ڈائریکٹر جنرل اے این ایف میجر جنرل محمد عارف ملک نے کی۔ چینی وفد کو پاکستان اور اے این ایف کے خطے میں انسدادِ منشیات کی غرض سے کئے جانے والے خصوصی اقدامات اور کارکردگی سے آگاہ کیا گیا جسے مہمان وفد نے بخوبی سراہا۔ فریقین نے دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا، تاکہ خفیہ معلومات کے تبادلے کو مزید فعال بنایا جا سکے اور مشترکہ کاروائیوں خصوصاً پریکرسر کیمیکل کی اسمگلنگ کی روک تھام میں حائل مشکلات دور کی جا سکیں۔ مزید برآں افغانستان میں منشیات کی بڑھتی ہوئی پیداوار اور اس کے پاکستان اور چین پر اثرات کے حوالے سے غور و فکر کیا گیا ۔
دورہ