خصوصی افراد کیلئے 50 فیصد رعایتی، نابینا مفت سفر کر سکیں گے: شیخ رشید

Dec 14, 2018

راولپنڈی ( آن لا ئن) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے خصوصی افراد کے لئے 50فیصد رعائتی، نابینا افراد کےلئے ریلوے کا سفر مفت، ساتھ سفر کرنے والے کے لیے پچاس فیصد رعایتی ٹکٹ اور نابینا افراد کے سکولوں کی تعمیر کے لیے ریلوے کے پلاٹ ایک روپیہ مہینہ کرایہ پر دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ناپسندیدہ لوگ پلاٹوں پر قبضہ کر تے ہیں اگر کالج سکول کے لیے کسی پلاٹ پر قبضہ کرنا ہے تو میں آپ کے ساتھ ہوں یہ زمینیں صرف راولپنڈی کے لیے نہیں ملک بھر کے لیے ہیں ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمدنے خصوصی بچوں کے عالمی دن کے موقع پر راولپنڈی آرٹس کونسل میں منعقدہ تقریب سے خطاب میں کیا انہوں نے کہا کہ ہم نے ریلوے میں معذور افراد کے لیے پچاس فیصد رعایت کا رکھی ہے نابینا افراد کے لیے مفت ٹکٹ اور نابینا افراد کے ہیلپر کو پچاس فیصد رعایت سی ہے اوراگر معذور افراد کوکسی بھی جگہ ریلوے کی زمین چاہیے تو نوے سال کی لیز پر دے سکتا ہوںلیز کا کرایہ ایک روپیہ ماہانہ ہو گا چونکہ ابھی ریلوے کی زمینوں کا کیس سپریم کورٹ میں لہٰذااس لیے ریلوے کی کسی بھی زمین کو فی الوقت معذور افراد کے حوالے نہیں کرسکتا.مجھے اس ماں کے درد کا ادراک کے ہے جس کا بچہ معذور ہوستر سال گزرنے کے باوجود بھی معذور افراد کے لیے کوئی کام نہیں کیا گیا۔ معذور افراد کی بہتری تحریک انصاف کے منشور کا حصہ ہے معذور افراد کے کالج کے ساتھ ہاسٹل کا بھی انتظام کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ نالہ لئی منصوبے پر پیپر ورک جاری ہے جس کے لئے وزیر اعظم نے مجھے فوکل پرسن مقرر کیا ہے اس حوالے سے این ایچ اے سمیت دیگر متعلقہ اداروں سے بات چیت جاری ہے میری خواہش ہے کہ عمران خان اس منصوبے کا خود افتتاح کریں ۔
شیخ رشید

مزیدخبریں