پیر صابہ شاہ سرجیل میمن نثار احمد کھوڑو کے خلاف بدعنوانی کے2 ریفرنس دائرکرنے کی منظوری

اسلام آباد(نا مہ نگار)قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما پیر صابر شاہ ، سابق صوبائی وزیر خوراک نثار احمد کھوڑو، محکمہ محصولات ڈیرہ اسمٰعیل خان کے افسران ،قائم مقام منیجنگ ڈائریکٹرآئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور او جی ڈی سی ایل کی انتظامیہ، ایم پی اےز شرجیل انعام میمن، عبدالکریم سومرو ، سابق ایم پی اے سردارقیصر عبا س ، ناصر عباس ، سردار لال خا ن اورسابق ممبر صوبائی اسمبلی عبدالمجیدابڑو سمیت دیگر کے خلاف سولہ انکوائریوں ، جناح میڈیکل کالج پشاور کی انتظامیہ اور دیگر،سرحد ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے افسران/اہلکاران کے خلاف 2 انو یسٹی گیشنز جبکہ سابق چیئرمین ورکرز ویلفئیرز، بلوچستان بورڈ خواجہ صدیق اکبر، سابق ایڈمنسٹریٹر کڈنی سنٹر کوئٹہ اور ڈاکٹر امیر احمد خان جوگیزئی کے خلاف بدعنوانی کے2 ریفرنس دائرکرنے کی منظوری دے دی ہے ۔جمعرات کو قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس (ر)جاوید اقبال کی زیرصدارت نیب ہیڈکوارٹر ز اسلام آبادمیں منعقد ہوا ۔ترجمان نیب کے مطابق نیب اس بات کو واضح کرنا چاہتا ہے کہ تمام انکوائریاں اورانویسٹی گیشن مبینہ الزامات کی بنیاد پر شروع کی گئی ہیں جوکہ حتمی نہیں۔ نیب تمام متعلقہ افراد سے بھی قانو ن کے مطابق ان کا موقف معلوم کرے گا تاکہ قانو ن کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جا سکے ۔جس میں16 انکوائریوں کی منظوری دی گئی۔ جن میں بریگیڈئیر وقار،منیجنگ ڈائریکٹر نیشنل ٹیلی کام کارپوریشن، زاہد میر،قائم مقام منیجنگ ڈائریکٹرآئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور او جی ڈی سی ایل کی انتظامیہ اور دیگر کے خلاف تین مختلف انکوائریوں ،محکمہ محصولات چوبارہ لیہ کے اہلکاران اور دیگر،،محکمہ خوراک سکھرکے افسران/اہلکاران اور دیگر،نیشنل پاور پارک منیجمنٹ کمپنی ،گورنمنٹ ہولڈنگ پرائیویٹ لمیٹید،پاکستان ایل این جی لمیٹید ، پاکستان ایل این جی ٹرمینل لیمیٹیداور انٹر اسٹیٹ گیس سسٹم کے منیجنگ ڈائریکٹرز کی تقرری اور گورنمنٹ ہولڈنگ پرائیویٹ لمیٹٹد میں سرمایہ کاری ، ڈاکٹر غلام محمد میمن فنانشل ایڈوائزر ای او بی ا ٓئی ،سلمان ڈی محمد،قائمقام وائس چانسلروفاقی اردو یونیورسٹی کراچی ،افسران ،اہلکاران سی ڈی اے /کیڈ،لاکھڑا پاورہاﺅس جامشوروکے افسران/اہلکاران اور دیگر شامل ہیں۔ قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں 2 انو یسٹی گیشنزکی منظوری دی گئی جن میں جناح میڈیکل کالج پشاور کی انتظامیہ اور دیگر،سرحد ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے افسران/اہلکاران شامل ہیں ۔قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میںبدعنوانی ریفرنس دائرکرنے کی منظوری دی گئی۔ جن کی تفصیل درج ذیل ہے۔ نیب کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس نے سابق چیئرمین ورکرز ویلفئیرز بورڈ خواجہ صدیق اکبر، بلوچستان، ڈاکٹر امیر احمد خان جوگیزئی سابق ایڈمنسٹریٹر کڈنی سنٹر کوئٹہ ، ممتاز علی خا ن سابق سیکرٹری ورکرز ویلفئیرز بورڈ بلوچستان اور دیگر کے خلاف بدعنوانی کا ریفرنس دائرکرنے کی منظوری دی۔ ملزمان پر مبینہ طورپر بدعنوانی اور ختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے کڈنی سنٹر کوئٹہ مشینری اور آلات کی خریداری میں خردبرد کرنے کاالزام ہے۔ جس سے قومی خزانے کو 54.5ملین روپے کا نقصان پہنچا۔نیب کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس نے اسلم پرویز میمن، سابق میڈیکل سپریٹینڈنٹ سندھ ایمپلائز سوشل سیکیورٹی انسٹی ٹیوشن کراچی اور دیگر کے خلاف بدعنوانی کا ریفرنس دائرکرنے کی منظوری دی۔ملزمان پرمبینہ طورپر بدعنوانی اور ختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے فنڈز میں خردبرد اور سیپرا قوانین کی خلاف ورزی کاالزام ہے۔ جس سے قومی خزانے کو 253.65ملین روپے کا نقصان پہنچا۔نیب کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس نے محمد سلیم خان، پروونشل ہاﺅسنگ اتھارٹی خیبر پختونخواہ کے ڈائریکٹر جنرل ، ٹھیکہ دارنثار احمد،زیت اللہ وزیر،افسران/اہلکاران اور دیگرکے خلاف انکوائری کا معاملہ قانون کے مطابق مزید کارروئی کیلئے چیف سیکرٹری خیبر پختونخواہ کو جبکہ ڈاکٹر نذیر مغل سابق وائس چانسلر یونیورسٹی آف سندھ جامشورو اور دیگر کے خلاف تحقیقات کا معاملہ قانون کے مطابق مزید کارروئی کیلئے حکومت سندھ کو بھیجنے کی منظوری دی۔جبکہ نیب کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس نے حاجی محمد نواز کاکڑ سابق وزیر بلوچستان ،جواد کامران کھرسابق ایم پی اے،محمد اقبال،محمد منیر،محمد رفیق پاران ،پنجاب انوائرنمنٹ اینڈ ایفلواینٹ ٹریٹمنٹ کمپنی کی انتظامیہ، افسران/اہلکاران اورتھرمل پاورپلانٹ گڈو واپڈا کے افسران/اہلکاروںکے خلاف عدم شواہد کی بنیاد پرقانون کے مطابق انکوائری بند کرنے کی منظوری دی۔چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کے لئے ©©’ احتساب سب کے لیے©©©©© “ کی پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہے۔ نیب بدعنوانی کے خاتمہ کو نہ صرف اپنی قومی زمہ داری سمجھتا ہے اور کرپشن فری پاکستان کے لیے بھر پور کاوشےں کررہاہے۔انہوں نے ہدایت کی کہ میگا کرپشن کے مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا نیب کی اولین ترجیح ہے۔
نیب ریفرنس

ای پیپر دی نیشن