لاہور (خصوصی نامہ نگار)پاکستان مسلم لیگ ق کی رکن صوبائی اسمبلی خدیجہ عمرفاروقی صدر شعبہ خواتین ق لیگ پنجاب نے پنجاب اسمبلی میں محکمہ تعلیم سے متعلق سوالات جمع کرواتے ہوئے پوچھا ہے کہ2008سے لیکر جنوری2018 تک پنجاب میں شرح خواندگی میں کتنا اضافہ ہوا ؟ اور کیا بنیادی سہولیات سو فیصد فراہم ہوئیں ؟ کتنے سکول بجلی اور پینے کے صاف پانی کی سہولیات سے محروم ہیں ؟ انہوںنے مزید پوچھا کہ شہباز شریف کے 10سالہ عرصہ اقتدار میں تعلیم کے شعبہ پر مجموعی طور پر کتنا بجٹ خرچ ہوا؟ اور معیار تعلیم میں کیا بہتری آئی ؟ اور اس وقت محکمہ تعلیم میں اساتذہ کی کتنی آسامیاں خالی ہیں ؟ سوالات جمع کروانے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے خدیجہ فاورقی نے کہا کہ2002سے2008کے پانچ سالوں میں چوہدری پرویز الہٰی کے دور حکومت میں شرح خواندگی میں26فیصد اضافہ ہوا جو کہ ایک ریکارڈ ہے چوہدری پرویز الہٰی کے تعلیمی ماڈل کو دنیا بھر میں سراہا گیا جبکہ شہباز شریف کے 10سالہ عرصہ اقتدار میں شرح خواندگی میں اضافہ تو کیا تباہی آئی کروڑوں سکول نہ جانے والے بچوں کی اکثر یت پنجاب میں رہتی ہے۔
پرویز الٰہی دور میں شرح خواندگی26فیصد بڑھی:خدیجہ عمر فاروقی
Dec 14, 2018