اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے نجی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا ہے کہ اسمبلی قانون سازی نہ کرے تو اہمیت ختم ہو جاتی ہے۔ وزیراعظم کے سامنے معاملات کو رکھا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہماری کسی سے دشمنی نہیں وزیراعظم نے کہا احتساب پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ چیئرمین پی اے سی کے معاملے پر درمیانی راستہ نکالا ہمارا نواز شریف کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں ہوا۔ ڈیڈ لاک ختم کرنے کا مقصد جمہوریت کو مضبوط کرنا ہے۔ کمیٹیوں میں آئین و قانون کے تحت اپوزیشن کو شامل کریں گے۔ چارٹر آف اکانومی پر اسمبلی میں بات ہونی چاہئے مثبت بحث کے بعد چارٹر آف اکانومی پر تفصلی بات ہوگی معیشت سے متعلق سب کو اپنی تجاویز دینی چاہئے۔ نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہمیں شہباز شریف کی ذات سے کوئی مسئلہ نہیں ہم یہ کہہ رہے تھے کہ گزشتہ حکومت کا آڈٹ شہباز شریف کیسے کریں گے۔ اپوزیشن پیچھے نہیں جا رہی تھی اس لئے حکومت ایک قدم پیچھے ہو گئی۔ صرف پبلک اکا¶نٹس کمیٹی کا مسئلہ تھا باقی کمیٹیاں بھی ایک ہفتے میں بن جائیں گی۔