لاہور (نمائندہ سپورٹس) قومی ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں ملتان نے پشاور جبکہ کراچی وائٹس نے فاٹا کو شکست دیدی ۔ پشاور کی ٹیم نے چھ وکٹوں پر 132رنز بنائے ۔ ملتان نے ہدف پانچ وکٹوں پرپوراکرلیا ۔حسن رضا جونیئر نے ناقابل شکست 67رنز بنائے۔ کراچی وائٹس نے سات وکٹوں پر 130رنز بنائے۔کپتان خرم منظور نے 79رنز بنائے۔محمد عرفان فور نے چار کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔ فاٹا کی ٹیم چھ وکٹوں پر 126رنز بناسکی ۔ مختا راحمد 52اور کپتان آصف آفریدی 33رنز بناکر نمایاں رہے ۔ فواد عالم اور ارشد اقبال نے دو دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔