لاہور(نمائندہ سپورٹس )قومی ہاکی ٹیم کی ورلڈ کپ میں ناقص پرفارمنس پر پاکستان ہاکی فیڈریشن نے تحقیقاتی کمیشن تشکیل د یدیا۔ کمیشن ورلڈکپ میں شکست اور ہاکی کھیل کے زوال کی تحقیقات کریگا۔سابق اولمپین رشید جونیئر کو کمیشن کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے، چار رکنی کمیشن کے دیگر ارکان میں منظور الحسن سینئر، شاہد علی خان اور ماجد بشیر شامل ہیں۔ماجد بشیر انکوائری کمیشن کے لیگل ایڈوائزر اور سیکرٹری بھی ہوں گے۔
ورلڈ کپ میں ہاکی ٹیم کی ناقص کارکردگی، تحقیقاتی کمیشن تشکیل
Dec 14, 2018