لاہور (سپورٹس ڈیسک )ہاکی ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں ہالینڈ نے میزبان بھارت کو شکست دیکر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا۔بھارت کے شہر بھونیشور میں کھیلے گئے کوارٹر فائنل میں ہالینڈ نے بھارت کو دو کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دی۔ہالینڈ نے بھارت کو شکست دیکر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے جہاں اس کا مقابلہ آسٹریلیا سے ہو گا۔اس سے پہلے کھیلے گئے کوارٹر فائنل میں بیلجیئم نے جرمنی کو آئوٹ کلاس کر دیا اور پہلی بار میگاایونٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔ فاتح ٹیم نے سخت مقابلے کے بعد ایک کے مقابلے میں دو گول سے کامیابی سمیٹی ۔جرمنی کی طر ف سے لینی کوگل نے کھیل کے 14ویں منٹ مین گول کرکے ٹیم کو سبقت دلائی جسے بیلجیم کی طر ف سے ہینڈرکس نے 18ویںمنٹ میں گول کرکے برابر کردیا ۔ کھیل کے 50ویں منٹ میں بیلجیئم کے بون نے گو ل کر کے اپنی ٹیم کو سبقت دلائی جو کھیل کے اختتام تک برقرار رہی ۔ بیلجیئم میگاایونٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا جہاں ا س کا مقابلہ انگلینڈ سے ہو گا۔ سیمی فائنلز کل کھیلے جائیں گے جبکہ فائنل سولہ دسمبر کو کھیلا جائیگا۔ تیسری اور چوتھی پوزیشن کے میچ بھی اسی دن ہی کھیلے جائیں گے ۔
ہالینڈ نے بھارت کو ہرا کر ہاکی ورلڈ کپ سے باہر کردیا
Dec 14, 2018