لاہور (نمائندہ سپورٹس) بھارت نے اے سی سی ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان کو سات وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔ بھارت نے ٹاس جیتنے کے بعد پاکستان کو بلے بازی کی دعوت دی تھی جو44.4اوورز میں172رنز بنا کر آل آوٹ ہوگئی اور بھارت کو جیت کے لیے173رنز کا ہدف ملا۔پاکستان کے کپتان اور وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان67رنز کے ساتھ نمایاں رہے جب کہ سعو د شکیل نے بھی62رنز کی عمدہ باری کھیلی جبکہ اوپننگ بلے باز ذیشان ملک 17رنز بنا سکے ،پاکستان کا کوئی اور بلے باز ڈبل فگر ز میں داخل بھی نہیں ہوسکا۔ مارکنڈے نے چار کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔ بھارت نے ہدف تین وکٹوں پرپورا کر کے فائنل میں رسائی حاصل کرلی ۔ہمت سنگھ 59اور رانا60رنز پر ناقابل شکست رہے ۔خوش دل شاہ ‘محمد موسیٰ اور عاشق علی نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا ۔ دوسرے سیمی فائنل میں سری لنکا نے بنگلہ دیش کو شکست دیدی ۔ بنگلہ دیشی ٹیم 237رنز پر آئوٹ ہوگئی ۔ میزان الرحمان نے 72اور یاسر علی نے 66رنز بنائے ۔ کرونا رتنے نے چار کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔ سری لنکا نے ہدف چھ وکٹوں پرپورا کرلیا ۔مینڈس نے ناقابل شکست 91رنز بنائے ۔ شریف السلام نے دو کھلاڑیوںکو آئوٹ کیا ۔ ،ٹورنامنٹ کا فائنل کل سری لنکا کے دارلحکومت کولمبو میں کھیلا جائے گا۔