عائشہ ارم ایشین ٹگ آف وار چیمیئن شپ میںقومی ٹیم کی مینیجر مقرر

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) معروف اسپورٹس آرگنائزر عائشہ ارم کو 15 دسمبر سے سری لنکا کے شہر کولمبو میں شروع ہونے والی تیرہویں ایشین ٹگ آف وار چیمیئن شپ میں پاکستان ٹیم کا مینیجر مقرر کردیا گیا۔ عائشہ ارم گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کوٹری میں ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن کے فرائض انجام دے رہی ہیں جبکہ حیدرآباد ڈویڑنل ٹگ آف وار ایسوسی ایشن کی سیکریڑی ہونے کے ساتھ ساتھ پاکستان فیڈریشن بیس بال کی لیڈی میمبر اور حیدرآباد اولمپک کمیٹی کی جوائنٹ سیکریٹری بھی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن