اکنامک کرائم ،ایف آئی اے نے سات کروڑچھیاسی لاکھ روپے ریکور کیے

اسلام آباد(سردار حمید) ملک میں دیگر جرائم کی طرح اکنامک کرائم میں بھی بے حد اضافہ ہوا ہے، ایف آئی اے اکنامک کرائم ونگ کی سہ ماہی رپورٹ کی دستاویزات نوائے وقت کو موصول ہوئی ہیں جن کے مطابق سہ ماہی کے دوران سات کروڑچھیاسی لاکھ روپے ریکور کیے گئے ،جبکہ مجرموں کو عدالتوں نے سہ ماہی کے دوران تین کروڑ بتیس لاکھ روپے کے جرمانے عائد کیے گئے ۔ اکنامک ونگ کی رپورٹ کے مطابق حالیہ سال یکم اپریل سے تیس جون کے دوران تین سو تنتیس انکوائریاں کیں ،انکوائریوں کے بعد انہتر مقدمات کا اندراج کیا گیا جبکہ ایک سو اکتیس انکوائریاں ختم کر دی گئیں ،مذکورہ سہ ماہی کے دوران دو سو نئے کیسیز رجسٹرڈ کیے گئے ،جبکہ ستانوئے کا چالان عدالتوں میں پیش کیا گیا، سہ ماہی میں عدالتوں سے چھیاسٹھ ملزموں کو سزائیں جبکہ اکتالیس افراد کوعدم ثبوت پر بری کیا گیا ،عدالتوں نے مذکورہ سہ ماہی میں مقدمات میں آٹھ ملزموں کو اشتہاری قرار دیا گیا ،ایف آئی اے اکنامک کرائم ونگ نے اس عرصے کے دوران سات کروڑ چھیالیس لاکھ ریکور کیے ،عدالتوں نے ایف آئی اے اکنامک کرائم ونگ کے مقدمات میں مجرموں کو تین کروڑ بتیس لاکھ روپے جرمانے بھی عائد کیے ۔

ای پیپر دی نیشن