راولپنڈی (جنرل رپورٹر)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے قوت بصارت سے محرو م افراد کو ریلوے میںبلامعاوضہ سفری سہولیات مہیا کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ تما م خصوصی افراد اور ان کے ہمرا ہ سفر کرنے والے مدد گار کیلئے ریلوے کرایوں میں 50فیصد رعائت پہلے ہی دی چکی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ راولپنڈی میں خصوصی افراد کیلئے سٹیٹ آف دی آرٹ کالج بمعہ ہاسٹل بنایا جائے گاجو کہ پورے ملک کے لئے ماڈل ہوگا اور اس کے علاوہ کرائے کی عمارتوں میں قائم خصوصی بچوں کے تعلیمی اداروں کیلئے پوش علاقوں میں موجود ریلوے کی زمین 90سال کی لیز پر معمولی کرایہ مہیا کر نے کیلئے اقدامات کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں میں راولپنڈی آرٹس کونسل میں خصوصی افراد کے عالمی دن کے حوالے سے منعقدہ ایک تقریب میں کیا جس میں ڈائریکٹر راولپنڈی آرٹس کونسل وقار احمد، ناہید منظور، ڈپٹی ڈائریکٹر آرٹس کونسل سجاد احمد، ڈسٹرکٹ آفیسر سپیشل ایجوکیشن راولپنڈی ڈاکٹر فوزیہ خورشید، کلچرل قونصلرکوریا ان کوک کم، مختلف تعلیمی اداروں کے خصوصی بچے ، ان کے والدین اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔تقریب میں خصوصی بچوں نے ٹیبلوز پیش کئے۔وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ حکومت خصوصی افراد کو فعال شہری بنانے اور ان کو تمام سہولیات فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ راولپنڈی میں ڈویژن بھر کیلئے خصوصی افراد کے کالج کی جدید عمارت کا قیام ایک خواب ہے جس کو عملی کامہ پہنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔ بعداز ں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے، وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہاکہ لئی ایکسپریس وے ضرور بنائیں گے ، اس کیلئے وزیر اعظم نے انہیں فوکل پرسن مقرر کیا ہے اور ان کی خواہش ہے کہ وزیر اعظم اور وزیر اعلی پنجاب دو سے تین ماہ میں اس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں۔انہوں نے کہاکہ غازی بروتھا کا منصوبہ راولپنڈی اور اسلام آباد کے شہریوں کیلئے نا گزیر ہے۔
قوت بصارت سے محرو م افراد کو ریلوے میںبلامعاوضہ سفری سہولیات مہیا کی جائینگی،شیخ رشید
Dec 14, 2018