صدرڈاکٹرعارف علوی اورسعودی فرمانرواسلمان بن عبدالعزیزنے ریاض میں ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اورباہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیاگیا۔
اسلام آباد میں دفترخارجہ کے ایک بیان کے مطابق دونوں رہنمائوں نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کے فروغ کی نئی جہت پراطمینان کااظہارکیا۔
صدرنے کہاکہ دونوں ملکوں کے درمیان دوستی اوربھائی چارے کاقریبی تعلق، مشترکہ مذہب ،ثقافت اوراقدارپرمبنی ہے۔انہوں نے کئی علاقائی اورعالمی امورپردونوں ملکوں کے یکساں موقف کوسراہا۔
صدرنے وزیراعظم عمران خان کے سعودی عرب کے حالیہ دورے کے حوالے سے امیدظاہر کی کہ آنے والے دنوں میں دوطرفہ تعلقات کومزیدمستحکم بنایاجائے گا۔
شاہ سلمان نے پاکستان اورسعودی عرب کے آزمودہ تعلقات کی اہمیت پرزوردیتے ہوئے انہیں ہرسطح پر شانداراوراطمینان بخش قراردیا۔
سعودی فرمانروانے سعودی عرب کی ترقی اورخوشحالی میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مثبت کردارکی بھی تعریف کی۔