اسلام آباد پولیس کو ماڈل پولیس بنائیں گے، کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں:وزیرداخلہ شہریارآفریدی

 وزیرمملکت برائے داخلہ شہریارآفریدی نے کہا ہے کہ اسلام آباد پولیس کو ماڈل پولیس بنائیں گے، کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں، نوجوان کی عزت ہماری ترجیح ہے، مسائل کے حل تک پولیس اہلکار بہتر ڈیوٹی انجام نہیں دے سکتے۔جمعہ کو تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہریارآفریدی نے کہا کہ جو جو ہم نے کہا اس کو بہتر بنائے گئے،آپ کی عزت ہمارے لئے پہلے ہے، جب ہمارے پاس کچھ نہیں تھا تب بھی ہم چیمپیئن تھے، پولیس اہلکار بارہ، بارہ گھنٹے ڈیوٹیاں دیتے ہیں، ہمارا مقصد آپ کو احساس دلانا ہے کہ آپ کے پیچھے ریاست کھڑی ہے، اسلام آباد پولیس کو ماڈل پولیس بنائیں گے، پولیس نوجوانوں کی عزت ہماری ترجیح ہے، پولیس اہلکار ٹارچ کے ذریعے گاڑیوں کی چیکنگ کرتے ہیں، منشیات کے خلاف سینہ سپر ہوجائیں، اسلام آباد پولیس میں سیاسی مداخلت نہیں ہو گی، کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں،درخواست کرتا ہوں کہ تمام اہلکار رزق حلال کو ترجیح دیں، مسائل کے حل تک پولیس اہلکار بہتر ڈیوٹی انجام نہیں دے سکتے، فائل کو ٹائر لگانے والے دیکھ لیں یہ نیا پاکستان ہے، بڑے مگرمچھوں پر ہاتھ ڈالنے والی پولیس کو ریاست عزت دے گی۔

ای پیپر دی نیشن