پاکستان نیوی وار کالج میں جاری میری ٹائم سیکورٹی ورکشاپ کے شرکاءکانیول ہیڈ کوارٹرزاسلام آبادکا دورہ

پاکستان نیوی وار کالج میں جاری میری ٹائم سیکورٹی ورکشاپ کے شرکاءکانیول ہیڈ کوارٹر ز اسلام آبادکا دورہ ۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق دورے کے دوران ورکشاپ کے شرکاءنے سر براہ پاک بحریہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے ملاقات کی۔ ورکشاپ کے شرکاءکو پاک بحریہ کے کردار ، تیاریوں اور مستقبل کے منصوبوں پر بریفینگ دی گئی۔ شرکاءکو پاک بحریہ کے وژن خصوصی طور پر بلیو اکانومی کی اہمیت کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔علاقائی و عالمی بحری امن و استحکام کے قیام کے سلسلے میں پاک بحریہ کی کا وشوں پر روشنی ڈالی گئی۔نیول چیف نے شرکاءکے میری ٹائم سیکورٹی سے متعلقہ سولات کے سیر حاصل جوابات بھی دیے۔میر ی ٹائم سیکورٹی ورکشاپ کے شر کا ءنے پاکستان نیوی کے ورکشاپ کے انعقاد کو سراہا۔

ای پیپر دی نیشن