پاکستان ہمارا ملک اور ہماری جان ہے ,اس کی ثقافت اور کلچر کو اجاگر کرنے کے لیے ہم سب کو مل کر جدوجہد کرنا ہوگی: پاکستانی کلچر کو پروموٹ کرنے والی شخصیت اطہر عاشق

کوونٹری نامہ نگار: پاکستان ہمارا ملک اور ہماری جان ہے اس کی ثقافت اور کلچر کو اجاگر کرنے کے لیے ہم سب کو مل کر جدوجہد کرنا ہوگی ان خیالات کا اظہار پاکستانی کلچر کو پروموٹ کرنے والی شخصیت اطہر عاشق نے کیا .انہوں نے کہا کہ پاکستان کا کلچر اور مزہبی تہوار ایک ایسے نظام کا حصہ ہیں جس سے توانائی میسر ہوتی ہے اور زہنی تازگی ملتی ہے .اس نظام کو رائج کر کے ہم امن و سلامتی جیسا پرامن معاشرہ قاہم کر سکتے ہیں.اطہر عاشق نے کہا کہ وہ یورپ برطانیہ کا دورہ کریں گے تاکہ دنیا کو پاکستان کے کلچر اور نظام کے بارے میں آگاہی دی جاسکے ,بیرونی عوام کو یہ بتانے کی ضرورت ہے کہ پاکستان سماجی اور معاشرتی طور پر ایک مضبوط اور خوبصورت ملک ہے جھاں انسانوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے ,مذاہب کی آزادی اور ایک دوسرے کے کلچر کو پروموٹ کرنا اور دوسرے مذاہب کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے .انھوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں پاکستان کے اصل چہرے کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے اس کے لیے پاکستانی متحد ہو کر قومی فریضہ انجام دیں.

ای پیپر دی نیشن