امریکی سینٹ کی قرارداد نے دونوں ملکوں کے تعلقات خطرے میں ڈال دیئے: ترکی

استنبول(این این آئی)ترکی نے امریکی سینٹ کی طرف سے آرمینی باشندوں کے قتل عام سے متعلق ایک بل کی منظوری پر سخت رد عمل ظاہرکیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ امریکی سینٹ کی قرارداد سے واشنگٹن اور انقرہ کے درمیان تعلقات خطرے سے دوچار ہوسکتے ہیں۔ انقرہ نے متنبہ کیا ہے کہ امریکی سینیٹ نے جمعرات کے روز آرمینی نسل کشی کو تسلیم کرنے کیلیے ایک قرارداد منظور کرکے امریکا اور ترکی کے باہمی تعلقات خطرے میں ڈال دیے ہیں۔ ترکی کے ایوان صدر کے ڈائریکٹراطلاعات فخرالدین الٹن نے کہاکانگرس کے کچھ ارکان کا رویہ تعلقات کیلئے نقصان دہ ہے قرار داد مسترد کرتے ہیں، آرمینی نسل کشی کے مسودے کو اپنانا ماضی کی سیاست کرنے کی شرمناک مثال ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...