واشنگٹن(اے پی پی)امریکہ نے کرپشن اور منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے پر وسطی امریکی ملک نکاراگوا کے صدر ڈینیئل اورٹیگا کے بیٹے رافیل اورٹیگا موریلو پر پابندی عائد کر دی ہے۔ امریکی وزیر خزانہ سٹیون منوچین نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ رافیل اورٹیگا نے اپنے خاندان کو ناجائز مالی فوائد فراہم کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے لہذا امریکی وزارت خزانہ رافیل اورٹیگا، اس کی کمپنیوں اور نیکاراگو کے عوام کے پیسوں سے اورٹیگا حکومت کو سہارا دینے کے لیے منی لانڈرنگ کرنے پر ان کے خلاف کارروائی کر رہی ہے۔
امریکہ نے کرپشن اور منی لانڈرنگ پر صدر نکاراگوا کے بیٹے رافیل اورٹیگا موریلو پر پابندی عائد کر دی
Dec 14, 2019