لاہور( این این آئی ) بلند عمارتوں کا نقشہ منظور نہ کرنے پرتحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کر ادی گئی ۔ رکن اسمبلی سعدیہ تیمور کی جانب سے جمع کرائی گئی تحریک میں کہا گیا ہے کہ لاہور میں چارماہ کے دوران کسی بلند و بالا عمارت کا نقشہ منظور نہیں ہوسکا۔ نایل ڈی اے نے اس حوالے سے بلڈنگ اینڈ زورننگ ریگولیشنز2019پاس کرائے تھے ،دستاویزات کے مطابق گزشتہ چار ماہ میں بلند وبالاعمارتوں کی تعمیر کی منظوری کے لئے76درخواستیں جمع ہوئیں لیکن کسی ایک عمارت کا بھی نقشہ منظور نہیں ہو۔
بلند عمارتوں کا نقشہ منظور نہ کرنے پرتحریک التوائے کار جمع
Dec 14, 2019