لاہور(نمائندہ خصوصی)قومی احتساب بیورو (نیب) لاہورخیابانِ امین ہائوسنگ سوسائٹی کے E, HاورK بلاکس کے250متاثرین میں انکے پلاٹوں و مکانات کے مالکانہ حقوق کے لیٹر کی تقسیم کے حوالے سے تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب سے خطاب کے دوران مہمانِ خصوصی ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل اکائونٹیبلٹی کا کہنا تھا کہ چیئر مین نیب جسٹس جاوید اقبال کی اختیار کردہ ’’احتساب سب کیلئے‘‘ کی پالیسی پر نیب لاہور سختی سے گامزن ہے۔