دواداروں میں ٹکرائو کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوتی ہے:خالد جوئیہ‘ رائو شہاب

Dec 14, 2019

کاہنہ (نامہ نگار ) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء محمد خالد جوئیہ ،سابقہ ڈپٹی میئر راو شہاب الدین نے کہا ہے کہ دو اداروں کے درمیان ٹکرائو کی ذمہ دار حکومت پر عائد ہو تی ہے۔ چند روز سے کالاکوٹ اور سفید کو ٹ کے درمیان رنجش چلی آرہی تھی کسی بھی حکومتی نمائندے نے سلجھانے کی کوشش نہیں کی ۔حکومت نے اپنی نااہلی کو چھانے کیلئے تمام الزامات (ن) لیگ پرلگا دیئے جس کی (ن) لیگ بھرپور مذمت کر تی ہے انہوں نے کہا کہ وکلا اور ڈاکٹر ز کے درمیان جھگڑے میں صحافیوں اور کیمرامینوں پر ہونے والے تشدد کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کر تے ہیں صحافی برداری سے اظہار یکجہتی اور (ن) لیگ آزادی اظہار ے رائے پر یقین رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت انتقامی سیاست کی بجائے عوام فلاح بہبود کی طرف آئے ۔جس طرح حکومت انتقامی سیاست کو فروغ دے رہی ہیں۔

مزیدخبریں