لاہور(خصوصی نامہ نگار ) پی آئی سی واقعہ کی غیرجانبدار تحقیقات کرائی جائیں۔ بے گناہ مریضوں کی موت کا سبب بننے والوں کو کڑی سزا دی جائے۔ وکلا اور ڈاکٹرز کے تصادم کو روکنے کی بجائے حکومت ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھی رہی۔ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورت حال انتہائی ابتر ہو چکی ہے۔ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں جنم لینے والے انسانی المیہ پر آنکھیں بند نہ کرے۔ امت مسلمہ کو صلاح الدین ایوبی جیسی قیادت کی ضرورت ہے۔عقیدہ ختم نبوت اور تحفظ ناموس رسالت پورے دین کا خلاصہ اور ہمیشہ سے حق پرستوں کا شعارہے۔ ناموس رسالتؐ پر پہرہ دینا ہر مسلمان پر ہر لمحہ فرض ہے۔ ان خیالات کا اظہار عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہور کے مولانا عبدالنعیم، مولانا محبوب الحسن طاہر، مولانا علیم الدین شاکر نے کیا ۔
عقیدہ ختم نبوت وتحفظ ناموس رسالت پورے دین کا خلاصہ ہے:مولانا محبوب الحسن
Dec 14, 2019