اسلام آباد( آئی این پی) صدر آزاد ریاست جموں وکشمیر سردار مسعود خان سے جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان،جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر و چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی عبدالرشید ترابی کی اہم ملاقات ،ترجمان کے مطابق ملاقات میں مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورت حال سمیت اہم امور پر بات چیت ہوئی ،قائدین نے مقبوضہ کشمیر کے حریت پسند عوام کی استقامت کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ آزاد خطے کے عوام اور حکومت صبح آزادی تک اپنے مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کے شانہ بشانہ رہیں گے ۔
صدر آزادکشمیر سردار مسعود سے ڈاکٹر خالد محمود اور عبدالرشید ترابی کی ملاقات
Dec 14, 2019