نواب شاہ (بیورورپورٹ ) سابق صدر آصف علی زرداری کے قریبی دوست اسماعیل ڈاہری کو دہشت گردی کی عدالت نے 34 سال قید کی سزا سنادی سزا کے خلاف ہائی کورٹ جاؤنگا اسماعیل ڈاہری کی عدالت کے باہر صحافیوں سے گفتگو انسداد دہشت گردی عدالت کے جج رسول بخش سومرو کی عدالت نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے کا جرم ثابت ہونے پر سابق صدر آصف علی زرداری کے قریبی دوست سابق صوبائی مشیر اسماعیل ڈاہری کو تین علیحدہ علیحدہ مقدمات میں 34 سال قید کی سزا سنادی اسماعیل ڈاھری کو غیر قانونی بارودی مواد رکھنے کے جرم میں 10سال غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں 10سال قید کی سزا سنائی جبکہ ہینڈ گرنیڈ رکھنے کے جرم میں 14 سال قید کی سزا سنائی واضع رہے کہ اپریل 2018 میں وزیر اعلی سندہ کے سابق معاون خصوصی اسماعیل ڈاہری کو دولت پور میں انکے بنگلے پر رینجرز نے چھاپہ مار کر گرفتار کیا تھا اور بڑی تعداد میں ہینڈ گرینڈ، اسلحہ، بارودی مواد برآمد کیا تھا اسماعیل ڈاہری نے عدالت کے باہر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوے کہا کہ سزا کے خلاف ہائی کورٹ میں اپیل کرونگا مجھے ملکی عدلیہ سے انصاف کی امید ہے، اسماعیل ڈاہری کاکہناتھاکہ آصف علی زرداری سے دوستی کی پاداش میں مجھے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہاہے۔