حکومت آئندہ پانچ سال کے دوران سائنس وٹیکنالوجی کے دس پارکس قائم کریگی تاکہ ملکی معیشت کوجدیدخطوط پراستوارکرنے کیلئے جدت پسندی اور ٹیکنالوجی کوبروئے کار لایا جا سکے ۔
سائنس وٹیکنالوجی کے وزیرچودھری فوادحسین نے یہ بات اسلام آباد میں نسٹ یونیورسٹی میں Huawei Authorised Network Academyکے دورے کے دورران کہی۔انہوں نے کہاکہ یہ پارکس نسٹ میں تعمیرکئے گئے ماڈل کی طرز پرتعمیرکئے جائیں گے۔وفاقی وزیرنے کہاکہ اُن کی وزارت بائیوٹیکنالوجی کے استعمال سے فائدہ اٹھانے پرتوجہ مرکوز کررہی ہے جس سے متوقع طورپر ملک کی مجموعی شرح نمومیں چارفیصدتک اضافہ ہوسکتاہے۔