اقوام متحدہ کی تنظیم برائے ثقافت و سائنس یونیسکو نے 2019 کے دوران بنی نوع انساں کے غیر مادی ثقافتی ورثے کی فہرست میں سعودی کھجوروں کو شامل کیا ہے۔کولمبیا کے دارالحکومت بگوٹا میں یونیسکو کی نمائندہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں سعودی عرب کا حق تسلیم کرلیا گیا۔اس سے قبل سعودی عرب کے چھ مقامات یونیسکو کی فہرست میں شامل کئے جاچکے ہیں۔ کھجور ساتواں ہے۔ اس کی ثقافتی اہمیت یہ ہے کہ یہ صحرائی ماحول کی علامت ہے۔ علاوہ ازیں کھجور اور ان کے درخت مختلف صنعتوں میں استعمال ہوتے ہیں۔ اس کا عرب روایات اور رسم و رواج کی نمائندہ ثقافت سے گہرا تعلق ہے۔
سعودی کھجوریں یونیسکو کی فہرست میں شامل
Dec 14, 2019 | 12:02