سردی کی شدت میں اضافے کے بعد مقبوضہ وادی کےعوام کی مشکلات مزیدبڑھ گئیں

مقبوضہ کشمیر میں بارشوں اوربرف باری سےسردی کی شدت میں اضافے کے بعد مقبوضہ وادی کے عوام کے مصائب بڑھ گئے ہیں جو پانچ اگست سے جاری فوجی محاصرے کی وجہ سے پہلے ہی شدید مشکلات کا شکار ہیں۔مسلسل فوجی محاصرے کے باعث لوگ سخت سرد موسم کیلئے اشیائے ضروریہ جمع نہیں کرسکے جبکہ وادی سے رابطے کا واحد زمینی راستہ سری نگر جموں شاہراہ سرد موسم زیادہ تر بند رہی ہے ۔مقبوضہ کشمیر کے جموں اور لداخ کے علاقوں میں آج ایک سو بتیسویں روز بھی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے ۔
 

ای پیپر دی نیشن