چین اورامریکہ مساوات اورباہمی احترام کے اصولوں پرمبنی پہلے مرحلے کے اقتصادی وتجارتی معاہدے کے مسودے پرمتفق ہوگئے ہیں۔
چین کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہاگیا ہے کہ فریقین نے اتفاق کیا ہے کہ امریکہ چینی مصنوعات پرعائداضافی محصولات ختم کرنے کااپناوعدہ پورا کرے گا تاکہ چینی مصنوعات پر درآمدی ڈیوٹی میں کمی لائی جاسکے۔چین سمجھتاہے کہ دونوں ملکوں کودنیا کی دو سب سے بڑی اورمضبوط معیشتیں ہونے کی حیثیت سے دوطرفہ اقتصادی وتجارتی تعلقات کوفرو غ دیناچاہیے۔