میکسیکو میں 14ویں صدی کے انسانی کھوپڑیوں کے مینار کے مزید حصے دریافت 

میکسیکو سٹی (نوائے وقت رپورٹ) آثار قدیمہ کے ماہرین نے میکسیکو سٹی کے وسط میں انسانی کھوپڑیوں کے مینار کے نئے حصوں کو دریافت کیا جو کہ 14 ویں صدی میں آزٹیک سلطنت کے عہد کا ہے۔ ماہرین کی ٹیم نے اس مینار کے مشرقی اور سامنے کے حصے کو دریافت کیا جس میں 119 مردوں، خواتین اور بچوں کی کھوپڑیاں موجود تھیں۔ میکسیکو کے نیشنل انسٹیٹوٹ آف Anthropology اینڈ ہسٹری کے مطابق گزشتہ برسوں میں اس مینار سے اب تک سیکڑوں کھوپڑیاں دریافت کی جا چکی ہیں۔ یہ مینار سب سے پہلے 2017ء میں دریافت ہوا تھا اور نئے حصوں کو مارچ میں ڈھونڈا گیا۔ ایسا مانا جاتا ہے کہ یہ Huey Tzompantli نامی کھوپڑیوں کی فہرست کا حصہ ہے، جس نے 1521ء میں اس شہر کو فتح کرنے والی ہسپانوی فوج کے اندر خوف کو جگایا تھا۔ یہ خوفناک سٹرکچر اس وقت کے آزٹیک دارالحکومت تینوچتیتلان کے ایک مرکزی معبد ٹیمپلو میئر پر تعمیر کیا گیا تھا۔ اب یہاں میکسیکو سٹی موجود ہے۔ ماہرین نے شناخت کیا ہے کہ اس مینار کو 3 مراحل میں 1486ء سے 1502ء کے درمیان تعمیر کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...