لاہور (خصوصی نامہ نگار)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ سٹیٹس کو کا محافظ ٹولہ ملک پر مسلط ہے۔ پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم میں نہ توکوئی نظریاتی اختلاف ہے نہ سیاسی، دونوں کی سیاست کا مقصد استحصالی نظام کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔ عوام کے خون پسینے کی کمائی سے اپنے محلات بنانے اور بنک بیلنس میں اضافہ کرنے والوں کو لوگ بخوبی پہچان گئے ہیں۔ اب ملک کو حقیقی معنوں میں اسلامی فلاحی مملکت بنانے کے خواب کی تعبیر ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منصورہ میں مرکزی تربیت گاہ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سینیٹر سراج الحق نے ملک میں جاری حکومت اور اپوزیشن اتحاد کی سیاسی محاذ آرائی پر گفتگو کرنے کے ساتھ ساتھ پی ٹی آئی حکومت کی کشمیر پالیسی پر بھی کڑی تنقید کی اور خبردار کیا کہ حکمران جو پہلے ہی مقبوضہ کشمیر پر بھارت کی ننگی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بجائے خاموشی کی پالیسی اپنائے ہوئے ہے۔
عوام کے خون پسینے کی کمائی سے محلات، بنک بیلنس بنانے والے پہچانے گئے ہیں: سراج الحق
Dec 14, 2020