ملتان (سپیشل رپورٹر)کامیاب پولیو مہم کے نتیجے میں محکمہ صحت کی کاوشیں رنگ لے آئیں۔علی ٹاون سیوریج ڈسپوزل کے سیمپل کا میڈیکل ٹیسٹ رزلٹ نیگیٹیو آ گیا ہے اور اس بار علی ٹاون کے ڈسپوزل سے لئے گئے نمونے میں پولیو وائرس کے کوئی آثار نہیں ملے۔علی ٹاون ڈسپوزل کا پولیو وائرس ٹیسٹ ایک سال سے مثبت آرہا تھا۔سورج میانی اور کوٹلہ عبدالفتح ڈسپوزل کا رزلٹ پہلے ہی نیگیٹیو ہے۔اس طرح ملتان اس وقت پولیو وائرس سے فری ضلع ہے۔ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے کامیاب پولیو مہم پر پولیو ورکرز،یو سی ایم اووز،ویکسی نیٹرز،ڈی ایچ ایم ٹیز، الائیڈ پارٹنرز اور محکمہ صحت کے افسران کی کارکردگی کو سراہاہے۔
علی ٹاون سیوریج ڈسپوزل کے سیمپل نیگیٹیو، ملتان پولیو فری بن گیا
Dec 14, 2020