اسلام آباد+الپوری (نیوزرپورٹر+ آئی این پی)کشمیر ، شانگلہ میں برفباری سلسلہ جاری ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی سے کشمیر تک ملک بھر میں ٹھنڈ کا راج ہے۔ آزاد کشمیر میں بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے جس سے نظام زندگی بری طرح متاثر ہے۔ بالائی علاقوں میں رابطہ سڑکیں تاحال بند اور فون کا نظام متاثر ہے۔ وادی نیلم اور وادی لیپہ کی اہم رابطہ سڑکیں، جبکہ باغ کو حویلی سے ملانے والی سڑک بھی برف باری کے باعث بند ہے۔ گلیات میں 2 روز تک جاری رہنے والا برف باری کا سلسلہ تھم گیا۔
کشمیر، شانگلہ میںبرفباری کا سلسلہ جاری، سڑکیں بند، گلیات میں سلسلہ تھم گیا
Dec 14, 2020