نوشہرہ (نوائے وقت رپورٹ) وزیر دفاع پرویز خٹک نے کارکنوں سے خطاب میں کہا ہے کہ کرونا کی دوسری لہر شدت اختیارکر چکی ہے۔ پی ڈی ایم عوام کی صحت کے ساتھ کھیلنا چھوڑ دے۔ احتجاج اور جلسوں سے حکومتیں ختم نہیں ہوتیں۔ وزیراعظم عمران خان عوام کے منتخب وزیراعظم ہیں۔ اپوزیشن 2023ء تک آرام سے بیٹھ کر انتظار کرے۔ ناکام سیاستدان عوام کو سبز باغ دکھا کر اپنے آقاؤں کیلئے این آر او مانگ رہے ہیں۔
احتجاج‘ جلسوں سے حکومتیں ختم نہیں ہوتیں‘ اپوزیشن عوامی صحت سے کھیلنا چھوڑ دے: پرویز خٹک
Dec 14, 2020