52 والی چینی کو 102 سے 81 روپے پر لاکر عمران شادیانے بجا  رہے ہیں: اسحاق ڈار 

Dec 14, 2020

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی)  مسلم لیگ (ن) کے  رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے چینی 52روپے فی کلو پر چھوڑی۔ پی ٹی آئی حکومت کی نااہلی اور مافیاز کی سرپرستی اس قیمت کو 2سال میں 102روپے فی کلو پر لے گئی اور اب عمران نیازی اس قیمت کو 81روپے پر لانے کے شادیانے بجا رہے ہیں۔  ٹوئٹر پر اسحاق ڈار نے کہا کہ  عمران نیازی  نے ایک جعلی کامیابی جو پاکستانی عوام کو 400ارب روپے کا چونا لگانے کے بعد حاصل کی۔

مزیدخبریں