لاہور+ فیروزوالہ+کمالیہ+شورکوٹ+اسلام آباد ( نامہ نگاران+نمائندہ خصوصی+نمائندہ نوائے وقت) شدید دھند کے باعث ٹریفک حادثات میں متعدد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجہ میں 25افراد زخمی ہو گئے بتایا گیا ہے کہ مریدکے شیخوپورہ روڈ پر تیز رفتار ویگن دھند کے باعث بے قابو ہو کر الٹ گئی جس کے نتیجہ میں 20افراد زخمی ہو گئے جن میں چار عورتیں بھی شامل ہیں زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال داخل کروا دیا گیا۔ جی ٹی روڈ پر متعدد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس سے پانچ افراد زخمی ہو گئے اور حادثے میں گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا۔ علاوہ ازیںکمالیہ اور شور کوٹ میں میںبھی شدید دھند کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا، ٹریفک کی روانی متاثرہونے سے مسافروں کو مشکلات کا سامناکرناپڑا ۔ کمالیہ شہر اور گردونواح میں دھند چھائی رہی جس کی وجہ سے حد نگاہ نہایت کم ہو گئی۔ادھرشورکوٹ میں دھند کے باعث حد نگاہ 25میٹر تک محدود ہو گئی۔ادھر ترجمان موٹر وے کے مطابق موٹروےM-1 ، ہزارہ موٹروے، سوات موٹروے اور موٹروےM-2 کے تمام انٹرچینج ہر قسم کی ٹریفک کیلئے کھلے رہے ۔ ترجمان نے کہاکہ اتوار کو کہیں سے بھی کوئی بندش نہیں ۔لاہور میں گزشتہ صبح شدید دھند کی لپیٹ میں رہا۔ مختلف مقامات پر حد نگاہ 70 میٹر رہ گئی۔ شدید دھند کے باعث موٹروے بھی بند کر دی تھی۔ ٹھنڈکی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ کم سے کم درجہ حرارت 7 ریکارڈ کیا گیا۔دھند کے سبب موٹروے بھی بعض مقامات پر بند رہی تاہم بعد ازاں دھند کم ہونے پر کھول دی گئی۔ موٹروے پولیس کے مطابق دھند کم ہونے پر موٹروے ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھول دی گئی۔ترجمان کا کہنا تھا کہ موٹرویایم ون ، ہزارہ موٹروے، سوات موٹروے اور موٹرویایم ٹو کے تمام انٹرچینج ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھولے ہیں، کہیں سے بھی کوئی بندش نہیں ہے۔