مدت پوری کرنا حق‘ عمران استعفیٰ دینگے نہ حکومت ختم ہو گی: گورنر پنجاب 

لاہور (صباح نیوز) گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا ہے کہ وزیراعظم استعفیٰ دیں گے اور نہ ہی حکومت ختم ہو گی۔ لانگ مارچ اور استعفوں کی دھمکیوں سے اپوزیشن حکومت پر دباؤ ڈالنے کی ناکام کوشش کر رہی ہے۔ پانچ سالہ آئینی مدت پوری کرنا ہمارا آئینی اور جمہوری حق ہے جس سے کسی صورت  پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ وہ گورنر ہاؤس لاہور میں تحریک انصاف کے ارکان پنجاب میاں فیصل حیات عبدالحئی دستی اور رفاقت علی  سمیت دیگر کی قیادت میں ملاقات کرنیوالے وفد سے گفتگو کر رہے تھے۔ چودھری سرور نے کہا کہ اپوزیشن کی جلسوں کی سیاست کو لاہور سمیت پاکستان بھر کے لوگوں نے مسترد کر دیا ہے۔ آج عوام انتشار اور فساد کی سیاست کرنیوالوں کیساتھ نہیں بلکہ عمران خان کی قیادت میں حکومت اور ان کی پالیسیوں کیساتھ کھڑے ہیں۔ ہم نے پاکستان کو بدترین معاشی مسائل سے نکالتے ہوئے معاشی طور پر دیوالیہ ہونے سے بچایا ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...